حکومت کا بند راستے کھلوانے کیلئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں بند راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی تنظیم کی جانب سے جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔

شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ راستے کھلوانے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے