حکومت نےیوٹیلٹی سٹور زمیں تمام اشیاء کو سستے کردیا ہے،حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ : صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں کا یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لئے خاص تحفہ ہے جو ہمیں گناہوں کی بخشش کرانے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا خاص اہتمام کریں اور ایسے افراد کا خصوصی طور پر خیال رکھیں جو رمضان المبارک میں سحروافطار کا مناسب اہتمام کرنے کی سکت نہیں رکھتے اوراپنی عبادات میں ملک کی سلامتی وخوشحالی کے لئے دعائیں کریں۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات اسوہ حسنہ اور سنت رسول ؐکے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا کرے۔ اس مبارک مہینے کو ہماری نجات کا ذریعہ بنائے اور ہمارے ملک اور صوبے کو درپیش اندرونی وبیرونی چیلنجوں اور بحرانوں سے نکالے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ رمضان المبارک کے اس بابر مہینے میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنائے ہے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں حکومت نے یوٹیلٹی سٹور زمیں تمام اشیاء کو سستے کردیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے تاکہ رمضان المبارک میں غریبوں کو ریلیف مل سکے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حلقے کے ڈپٹی کمشنرز سے کہاگیا ہے کہ وہ اضلاع اور تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال بنائے اور روزانہ کی بنیاد پر شہر کا دورے کرکے سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے