کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں، میرمحمد عارف محمد حسنی

نوکنڈی : صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میرمحمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ نوکنڈی شہر کی تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی انکی پہلی ترجیحات میں شامل ہے لہذٰا اس ضمن میں اس ترقیاتی عمل کا موازنہ ماضی سے کیا جائے تو ہم اس دعوے میں حق بجانب ہونگے کہ ضلع چاغی کی تاریخ میں اتنے بڑے اور اہم منصوبوں کو پہلے کسی بھی دور حکومت میں منتخب نمائندوں نے پی ایس ڈی پی میں شامل نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع تقریب کے شرکاء میں میر قادر جان محمدحسنی، میر رحمان خان بلوچ، سردار محمد اسحاق محمدزئی،سردار حاجی نوربخش شیر زئی، ایکسین پی ایچ ای عبدالر ف قمبرانی، حاجی ملک آحمد خان مشوانی، میر شبیر بلوچ اور محمد عالم محمدحسنی و دیگر شامل تھے، تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں کیونکہ کھیلوں کے میدان اور اسٹیڈیمز کی تعمیر سے اسپورٹس کو فروغ ملنے سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور ہوکر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہونگے لہذا ایک صحت مند قوم اور صحتمند معاشرہ ہی دور جدید کے چیلنجوں سے نبردآزما ہوکر ترقی کے منازل طے کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ضلع چاغی میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور بعض منصوبوں کی تکمیل ہماری ترقی پسندانہ سوچ کا مظہر ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن اومان سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر شعبہ زندگی میں تاریخی نوعیت کے اسکیمات پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے اور ہماری ساری کاوشیں اپنی نوجوان نسل کی بہتر مستقبل اور ملک و صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہیں۔ علاؤہ ازیں صوبائی وزیر نے اپنے دورہ چاغی میں تفتان شہر میں بلدیہ ریسٹ ہاؤس دل آرام کا بھی افتتاح کیا جہاں انہوں نے لوگوں کے ہجوم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وسائل سے بنائے گئے ان قومی اثاثوں کے بنائے جانے کا مقصد صرف عوام کو سہولیات باہم پہچانا ہے لہذٰا ان خوبصورت عمارتوں کی تزین و آرائش اور مسلسل نگرانی ہم سب کی اولین ترجیحات میں شامل ہو تاکہ ان عمارتوں کے بنائے جانے کا مقصد پورا ہونے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک ہم ان سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے