سوراب تھانے سے ملزم آسانی فرارہوگیا
سوراب :سوراب پولیس کو تعریف راس نہ آئی جس ملزم کی گرفتاری پرتعریفوں کاتانتا بندھ گیااورگرفتاری پر پریس کانفرنس کی گئی وہی ملزم گذشتہ رات سوراب تھانے سے انتہاہی آسانی کے ساتھ فرارہوگیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سوراب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئیکراچی سے ایک 2013ماڈل جی ایل آئی کار چراکرفرارہونے والیملزم محمد عامرولد رحیم بخش لاشاری سکنہ رحیم یار خان پنجاب کو گاڑی سمیت سوراب میں ناکہ لگاکرگرفتارکرلیاتھاجس پر کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیاگیاتھااس کاروائی کے بعد سوراب پولیس کیلیے تعریفوں کا تانتا بندھ گیاتھالیکن ان تعریفوں کا سلسلہ اس وقت دم تھوڑگیاجب مذکورہ ملزم گذشتہ رات ڈیوٹی پر موجود سنتری اور ڈیوٹی آفیسر کوان کی نااہلی کی وجہ سیچکمہ دے کرتھانے کی پچیس سے تیس فٹ اونچی دیوار کو پلانگ کرانتہاہی آسانی سے فرارہوگیاجنہیں تاحال دوبارہ گرفتار نہیں کہاجاسکاہیجس کی وجہ سے گذشتہ رات سے پولیس کی دوڑیں لگی ہوئی ہے۔