سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

ریاض: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بروز منگل مورخہ 13 اپریل کو پہلا روز ہوگا۔سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک جن میں ترکی، عراق، یمن لبنان، تیونس، مصر، ملائیشیا، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ شامل ہیں میں بھی 13 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا تھا کہ پوری مملکت میں کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی جامعہ المجمعۃ کے ماہرین فلکیات کر رہے تھے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ غبار آلود موسم اور بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔

اس سے قبل سعودی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی تھی کہ اتوار کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت مشکل ہے، ممکن ہے کہ رمضان کا چاند نظر نہ آ سکے۔ سعودی عرب کی یونیورسٹی جامعہ المجمعہ سے وابستہ عبداللہ الخضیری نے کہا تھا کہ آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی امید کم ہے کیونکہ یہ غروب آفتاب سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے ہی غروب ہو چکا ہوگا۔

عبداللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ اس لئے پیر کے روز رویت ہلال ہو سکے گی۔ البتہ اگر ایسا نہ ہوا تو شعبان کے 30 دن پورے کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سائنسی حساب سے مورخہ 12 اپریل 2021ء بروز پیر مکہ مکرمہ میں غروب آفتاب شام 6:38 پر ہو گا اور غروبِ ہلال 7:01 پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے