پیپلزپارٹی بلاول کی نہیں، بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول کی نہیں، بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ معافی کس بات کی مانگیں؟ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے مضحکہ خیز باتیں نہ کریں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب پی ڈی ایم میں نہیں رہ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بطور صدر پی ڈی ایم جواب سے آگاہ کریں گے۔پی ڈی ایم کےمرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی پی پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی نے سیاسی خود کشی کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جانے کی خوشی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم یکسوئی سے تحریک چلائیں گے۔جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پیپلزپارٹی پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو سہارا دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے