موجودہ مہنگائی کی اس لہر میں بلوچستان کے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی انتہائی ضروری ہے،ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے مزید برانچ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء ضروریہ کی قلت اور عدم فراہمی کا نوٹس لیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی کے ثمرات بلوچستان کے شہریوں پہنچنے چایئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے یوٹیلیٹی اسٹوز پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی پر افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی کے ثمرات بلوچستان کے عوام کو بھی ملنے چایئے انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران جو ریلیف دیگر صوبوں کو دی جارہی ہے وہ ہی ریلیف بلوچستان کے شہریوں کا حق ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے شہری اب تک رمضان پیکج سے ریلیف حاصل نہیں کررہے ہیں وفاقی حکومت کو چایئے کہ بلوچستان کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی عدم دستیابی کا نوٹس لے اور بلوچستان کے شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران ملنے والی ریلیف کا حصہ بنانا چایئے انھوں نے کہاکہ دیگر صوبوں کے نسبت بلوچستان کے شہری پہلے ہی غربت کا شکار ہیں اور موجودہ مہنگائی کی اس لہر میں بلوچستان کے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی انتہائی ضروری ہے انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے مزید برانچ کھولیں جائیں تاکہ شہری وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے ریلیف سے مستفید ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے