موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کر بحال کرنے میں یکسر ناکام ہے ملک کو آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے مطابق چلایا جارہا ہے حکومت کے پاس مہنگائی کو قابوکرنے یا ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی استعداد کار موجود نہیں ہے پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان کو ایک ایسی فیڈریشن کی جماعت کی ضرورت ہے جو مسائل کو پھانپ کر انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ملک اس وقت مہنگائی، بد امنی، بے روزگاری، معاشی بحرانوں کا شکار ہوتا چلا رہا ہے مہنگائی نے عوام کو جینا دوبھر کردیا ہے لوگ مہنگائی کے مارے خودکشیوں پر مجبور ہیں حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی بجائے لنگر خانے کھول رہی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کو عملی طور پر اپنی رٹ قائم کرنی ہوگی لیکن موجودہ حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے گراں فروشوں کو حکومت کا کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی حکومت میں اتنی سکت ہے کہ وہ مہنگائی کو قابو کر سکے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا سوچ کر غریب پرور پالیسیاں بنائی ہیں اور وہ پالیسیاں ملک کے مفاد میں رہیں مگر موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کر آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے جس پاکستان کے غریبوں کو خون پسینہ نچوڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہر محاذ پر پیپلز پارٹی کھڑی ہے اور مضبوط ترین اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے عوام بھی مہنگائی کے خلاف جنگ میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے