کوئٹہ شہر میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 6مقامات پر افطاری دستر خوان لگائے جائیں گے

کوئٹہ :سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سی سی ممبر جہانگیرلانگو نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دورن کوئٹہ شہر میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 6مقامات پر افطاری دستر خوان لگائے جائیں گے مخیر حضرات غریب عوام کو افطاری اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ بھر پورتعاون کریں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو رمضان المبارک کے دوران سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام کوئٹہ میں لگائے جانے والے افطاری دستر خوان کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جہانگیر لانگو نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غریب عوام کو مفت کھانے کی فراہمی،ہسپتالوں میں وہیل چیئر اوردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے جس میں مخیر حضرات کا ایک بہت بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال بھی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک کے دوران کوئٹہ کے 6مقامات جناح روڈ، میزان چوک،سریاب روڈ، جوائنٹ روڈ، بولان میڈیکل ہسپتال اور سینار ہسپتال کوئٹہ میں مفت افطاری دستر خوان لگائے جائیں گے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکواۃ،خیرات اورصدقات سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کودیں تاکہ وہ غریب عوا م کی امداد کو مزید بہتر طریقے سے سرانجام دے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے