کوئٹہ ،فاطمہ جناح چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی
کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو میں تیزی آگئی کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی۔ محکمہ صحت نے دیگر ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش بڑھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا کے تین سو مریض رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ 46مریض داخل ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا کے تین سو مریضوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے تاہم اب تک کورونا میں مبتلا 46مریضوں کے داخل ہونے سے پندرہ فیصد گنجائش ختم ہوگئی ہے سب سے زیادہ 44مریض کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے چودہ مریض کورونا کے مثبت مریض ہیں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈجنرل ہسپتال میں کورونا کے44 مریضوں کورکھنے کی گنجائش ہے ہسپتال کے ایم ایس نے اپنے ایک مراسلے میں تمام ہسپتالوں کے حکام کو مطلع کیا ہے ان کے پاس کورونا کے مریض رکھنے کی گنجائش کم رہ گئی ہے دوسری جانب محکمہ صحت نے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے خطرے کے پیش نظر ہسپتالوں میں مزید بیڈز کی گنجائش بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔