نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تمام مکتبہء فکر کے لوگ سراپا احتجاج میں ، مولانا عبدالغفور حیدری
اوستہ محمد :جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے تمام مکتبہء فکر کے لوگ سراپا احتجاج میں ہیں پی ڈی ایم کو کمزور کرنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں پی ڈی ایم کا نام عوامی تحریک کا نام ہے کسی کے جانے سے تحریک ہرگز کمزور نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالغفور حیدری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام جعفر آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری معروف قبائلی شخصیت میرحسن ساسولی سینئر رہنما حکیم میمن بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اقتدار سے قبل نیازی مہنگائی کے خاتمے روزگار کی فراہمی اور نیا پاکستان بنانے کے بلند بانگ دعوے کرتے تھکتے نہیں تھے لیکن اقتدار حاصل کرنے کے بعد آٹا چینی چوری کرنے میں مصروف ہوگئے اور مہنگائی میں اضافہ کر کے قریب عوام سے دو وقت کا نوالہ تک چھین لیا اور لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا آج ملک میں تم مکتبہ فکر کے لوگ سراپائے احتجاج میں ہیں مولانا غفور حیدری نے مزید کہا کہ داؤ اور بلند باغ نعروں سے عوام کی تقدیر ہر گز تبدیل نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے غفور حیدری نے کہا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے والے سستے داموں بک چکے ہیں انشاء اللہ عوامی عدالت میں شرمندگی کا سامنا کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کی حمایت و طاقت حاصل ہے نااہل حکمرانوں کے لئے کافی ہے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو کمزور کرنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی ردعمل اور نفرت سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر واپس آ جائیں اس میں ان کی بہتری ہے کیوں کہ پاکستان کی غیور عوام اپنے دوست اور دشمن میں تمیز رکھتے ہیں۔