زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42 ہجری کیلئے زکوة کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق 80933 روپے پر ڈھائی فیصد زکوٰة کی کٹوتی کی جائے گی۔اس سلسلے میں بینکوں، کمرشل بینکوں اور مراکز قومی بچت کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
تمام سیونگ اکاﺅنٹس جن میں 80933 روپے یا زیادہ رقم ہوگی، اس میں سے ڈھائی فیصد زکوة کاٹی جائے گی۔وفاقی حکومت نے 14 یا 15 اپریل کو یکم رمضان کو مقررکردہ نصاب کے مطابق زکوٰة کی کٹوتی کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں۔