بلوچ اقوام اپنی آپس کی جھگڑوں کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہوئے ہیں ، میر کبیر احمد محمد شہی

بولان: سید نصیر شا ہ دو پا سی ہا وس ڈھاڈرمیں سا بق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کی سر برا ہی میں قبائلی جرگہ کا انعقاد ہوا جس کے اراکین میں سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر ہا شم خان شا ہوا نی، سید نصیر شاہ دو پا سی سا بق نا ظم تحصیل بھا گ وڈ یر ہ بشیر چھلگری اور قا ضی عبد ا لحمید تھے جرگہ با لا نا ڑ ی میں میر تا ج محمد رئیسانی اور میر داو د خا ن بنگلزئی کے درمیان ارا ضیات کے حد بندی پر تھا جس میں بنگلزئی اور رئیسانی قبائل کے سرکردہ معتبرین شریک ہوئے دونوں فریقین نے مسئلہ کے حل کیلئے اراکین جرگہ کے طے کیے گئے طریقے پر اتفاق کیا جس پر عمل در آمد عید کے فوری بعد کیا جائے گا آ خر میں دعا خیر کی گئی اور فریقین نے ارکین جرگہ کے خیر خواہی اور بے انتہا کوششوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں اور قیمتی وقت دینے کی وجہ سے ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوااسموقع پر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ بلوچ اقوام اپنی آپس کی جھگڑوں کی وجہ سے پسماندگی کا شکار ہوئے ہیں قبائلی تنازعات کی وجہ سے بلوچ قوم مذید تاریکی میں چلی گئی ہے قبائلی تنازعات کا حل بھی بلوچی جرگوں کے ذریعے طے کیا جاتا ہے جس سے قبائلی نظام کی مضبوطی اور سالوں کے فیصلے چند دنوں میں حل اور فریقین شیر شکر ہوتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے