شہداءکی قربانیاں اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے،اصغرخان اچکزئی
چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے ایک لمحے کو بھی اپنے فرائض سے غفلت نہیں کریں گے ہمیشہ حق کا پرچم بلند رکھیں گے اور اپنے عوام کے حقیقی ترجمانی کرتے رہیں گے چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا ہم نہ تو اپنے حقوق سے دستبردار ہوں گے اور نہ ہی حقوق کی جدوجہد ترک کریں گے ،شہید اسدخان اچکزئی کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے مگر ان کی شہادت سے ہمیں نیا حوصلہ ملا ہے ہمیں اس راستے پر فخر ہے ۔ ان خالات کااظہار انہوںنے چمن قدیمی عیدگاہ مرغی بازار میں شہید اسد خان اچکزئی کی چہلم کے موقع اجتماع سے خطاب کے دوران کیا تعزیتی اجتماع سے ضلعی صدر خان محمد کاکڑ تحصیل چمن صدر منور خان اچکزئی گل باران افغان صلاح الدین وطن یار عبدالصادق کاریز وال صادق ناراض مولوی اختر محمد ودیگر نے بھی خطاب کیامقررین نے عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنماءاسدخان اچکزئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیداسد خان اچکزئی وطن کے ننگ وناموس پر قربان ہوئے وہ بے کسوں لاچاروں کے حقوق کے نگہبان رہے اوراسی راستے پرجان نچھاور کرگئے شہید اسد خان کا واقعہ ہوسانحہ شہدا 8اگست ہو یااس سے پہلے جو واقعات یا سانحات ہوئے یہ سانحات آکرگزر توجاتے ہیں لیکن اشرافیہ اور حکمرانوں کارویہ ہمیشہ یاد رہتا ہے ایک طرف ان واقعات کے بعد حکمرانوں کے رویے اور طرز عمل سے ہمارے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی کی گئی وہاں دوسری جانب پشتون افغان وطن کے طول و عرض سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے ہمارے ساتھ جس یکجہتی کا اظہار کیا اور ہماری ہمت بڑھائی ہمیں اس پر ناز ہے ہم پشتون قوم کے مشکوروممنون ہیں اور یہ عہد وپیمان کرتے ہیں کہ وطن دشمن قوم دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کی راہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اسد خان اچکزئی شہید ایک باکردار خوددار سیاسی کارکن تھے شب وروز غریبوں محنت کشوں کے حقوق کیلئے لڑتے رہے حتی کہ اسی جدوجہد کے دوران اپنی جان سے بھی گزرگئے اور پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ا مر ہوگئے شہید جیلانی خان اچکزئی شہید عسکر خان اچکزئی شہیداسدخان اچکزئی نے اپنی شہادتوں سے جو عزت و احترام اپنی جماعت کو بخشا اپنے خاندان کو بخشااور ان سانحات کے دوران پشتون افغان وطن نے ہمیں جومقام ومحبت بخشی ان واقعات سے پہنچنے والے درددکھ کو ہم سے کوسوں دورکردیا اور آج ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان شہدا سمیت پشتون قومی تحریک کے تمام شہدا کے خون سے بے وفائی غداری تو درکناران شہدا کے لہو کی ایک ایک قطرے کی ایک ایک قدم پر یاد تازہ اور اس قربانی کو اپنے لئے مشعل راہ بنائینگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تحریک کے تسلسل کے طور پر سوسالہ جہد شہدا کی قربانیوں کی بدولت زندہ و جاوید رکھے ہوئے ہیں اور ہم نے اس پر خارراستے کاانتخاب بخوشی کیا ہے نہ کوئی پشیمانی اور نہ ہی کوئی پچھتاوا انہوں نے کہا کہ شہدا کے خون سے ہمیں حوصلہ ملا ہے لہذا پارٹی کارکنان کا فرض بنتا ہے کہ وہ پشتون اولس میں فکر باچاخان کو پھیلائیں نوجوانوں کو ان شہدا کی قربانیوں سے با خبر رکھے۔اس سے پہلےباچاخان مرکز چمن میں شہید اسد خان اچکزئی سمیت تمام
شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کرائی گئی اور غربا میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔