پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جس میں سے 12 میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈاکٹرز ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جن 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ان میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول، بریگیڈیئر محمد عاصم خان، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، عامر اشفاق کیانی، محمد امتنان بابر،عمر احمد شاہ، محمد شاہد صدیق، محمد فرخان یوسف،منیر الدین، سلمان معین، محمد نعیم اختر، محمد شہاب اسلم، ندیم یوسف، فرخ شہزاد راؤ اور خرم نثار سمیت دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے