بلوچستان ہائی کورٹ میں گرینڈ الائنس کے دھرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ میں جاری ملازمین کے گرینڈ الائنس کے دھرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر فریقین کو نوٹسز جاری سماعت آج ہوگی، جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر اقبال حسن کاسی ایڈوکیٹ کی جانب سے کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک پر جاری بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے دھرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی درخواست گزار کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان، احتجاج کرنے والے ملازمین کے نمائندوں کونوٹسز جاری کردئیے اور کیس کی سماعت آج جمعہ تک ملتوی کردی