اسحاق ڈار، چودھری نثار کی رکنیت ختم کرنیکا معاملہ، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور
اسلام آباد: اسحاق ڈار اور چودھری نثار علی خان کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی۔
آرڈیننس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ایسے نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
یاد رہے چودھری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تاہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں، گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں بھی انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔