سریاب روڈ کی شہید مساجد دوبارہ تعمیر ہو گی ،اسفند یار کاکڑ

کوئٹہ :کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ سے تحفظ مساجد کمیٹی کے جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولاناقاری مہراللہ صدر شیخ القرآن والحدیث مولناعبدالباقی مولنامحمد رمضان مینگل مفتی عبدالواحد بازئی قاری عبدالحفیظ ودیگر سریاب روڈ کی مسمار پر ملاقات کی اس موقع پر سریاب روڈ کی توسیع میں کمشنر نے سریاب روڈ کی توسیع میں مساجد کی مسمار روکنے کے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ شہید مساجد دوبارہ تعمیر ہونگی مساجد کی انہدام غیر اسلامی اور ناجائز اقدام ہوگا اور مسلمانوں میں اضطراب وفتنہ کا موجب ہوگا مساجد کی انہدام نہیں ہوگے بلکہ متبادل راستہ تلاش کرینگیتمام فقہاء کرام کامتفقہ مسئلہ ہے کہ مساجد تاقیام مسجد رہتی ہے ریاست مدینہ میں مساجد کے تعمیر اور تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ مساجد کے تقدس واحترام مسلمان پر لازم ہے جو مساجد پہلے سے موجود ہیں، ا ن کی بقاء واستحکام حکومت کا فریضہ جگہ وقف اور مسجدِ شرعی ہے، اس پر کسی قسم کی دست اندازی اور خلافِ شرع تصرف نہ عام مسلمانوں کے لیے جائز ہے، نہ کسی حکومت کے لیے جائز ہے انہوں نے کہا کہ شریعت میں جس جگہ ایک دفعہ مسجد تعمیر کی جاتی ہے وہ جگہ تاقیامت مسجد رہتی ہے اب وقف اور تعمیر کے بعد یہ مسجد ہوچکی ہے، اس کو نہ اب توڑاجاسکتا ہے اور نہ دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے اجلاس میں مساجد کے خلاف کارروائی روکنے اور شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرانے کے حکم پر کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کمشنر نے اللہ کے گھر کے تحفظ پر ایمانی تقاضہ پورا کیا اور مساجد کے مسمار روکنے پر عوام کے دل جیت لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے