کا کڑ اورلانگو قبائل کے درمیان قتل کے تنازعہ کا تصفیہ ہوگیا

کوئٹہ: کاکڑ اور لانگو قبائل کے درمیان قتل کے تنازعہ کا تصفیہ ہوگیا بدھ کو کاکڑ اور لانگو قبائلی معتبرین کا ایک مشترکہ اجلاس لانگو ہاوس جناح ٹاؤن کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں سردارزادہ میر سمیع اللہ لانگو،سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،میر منظور حسین لانگو، ٹکری آغا محمدلانگو،ٹکری میر شفقت اللہ لانگو،حاجی اکبر خان کاکڑ،اجمل خان کاکڑ،حاجی غلام حیدر لانگو،حاجی محمد یوسف لانگو،حاجی خورشیدلانگو، ملک خدا بخش لانگو نے شرکت کی۔ جرگہ نے اورنگزیب جان کاکڑ سلطان زئی کے قتل کاتصفیہ کرادیا فیصلہ کے مطابق خون بہا کی 20لاکھ روپے کی رقم لانگو قبائل اورنگزیب جان کاکڑ کے لواحقین کو ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ اس موقع پر قبائلی معتبرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات کا واحد حل پشتون بلوچ قبائلی روایات پر عمل کرتے ہوئے تمام تنازعات حل ہوجائیں گی قبائلی جرگہ نے دونوں خاندانوں کی آپس میں شیرو شکر کردیاآخر میں دعائے خیرکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے