خضدار میں ٹرک پر فائرنگ ڈرائیور جاں بحق
خضدار: ضلع خضدار کے علاقے میں ٹرک پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے دور افتاد حب سے متصل علاقہ سارونہ میں پتھر سے لوڈ چلتی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد طاہر لہڑی سکنہ وڈھ زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا لیویز فورس واقعہ کی اطلاع پاکر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مزید کارروائی کی جارہی ہے۔