بلوچستان کورونا وائرس کے 57نئے کیس رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 19999ہوگئی
کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس کے 57نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19999ہوگئی جبکہ تعلیمی اداروں میں مزید 12کیس رپورٹ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں بدھ کو مزید 816افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کوئٹہ سے 53، سبی سے 2، کچ اور ژوب سے ایک، ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 19999ہو گئی ہے جبکہ 829نتائج آنے باقی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 27افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19249ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 538ہے، رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں 261افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12میں وائرس کی تصدیق ہوئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 9مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہیں جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 212ہے۔