20 لاکھ سے زائد افراد ویکسین کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں: اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں 20 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے اپنا اندراج کرواچکے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد میں سے 6 لاکھ ہیلتھ ورکرز جبکہ 14 لاکھ 50 سال سے زائد عمر کے شہری ہیں۔

ویکسینیشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے آگاہ کیا کہ اب تک ملک میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسینز لگائی جاچکی ہیں۔

اس تعداد میں سے صرف گزشتہ روز 76 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئیں۔ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پابندیوں میں اضافے، سرحدی لاک ڈاؤنز اور ایس او پیز کے سختی سے نفاذ نے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے