سبی ٹریکٹر کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

سبی: صدر پولیس سبی نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو منشیات اور ٹریکٹر سمیت گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی سبی ریجن سد فدا حسن،ایس ایس پی سبی سردار خالد مصطفیٰ اور ای ایس پی سبی ارسلان زاہد کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او صدر میر محمد نواز جتک نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ ایک مشکوک ٹریکٹر کی تلاشی لینے پر ٹریکٹر کے خفیہ خانوں سے تین سو پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے دو ملزمان امیر حمزہ اور حاجی خان کو گرفتار کر کے منشیات اور ٹریکٹر کو اپنے قبضے میں لیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہیں گرفتار ملزمان منشیات کو کوئٹہ سے اندرون سندھ لے جارہے تھے کہ صدر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے بین القومی مارکیٹ میں اعلیٰ کوالٹی چرس کی قیمت کڑوروں روپے بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے