حکومت بلوچستان نے احتجاج پر بیٹھے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کردی

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے احتجاج پر بیٹھے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کردی ایس اینڈ جی اے ڈی کے 29افسران سے غیر حاضری پر وضاحت طلب۔ منگل کو سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال جمالی نے صبح 10بجے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے غیر حاضر 2ڈپٹی سیکرٹریز،21سیکشن آفیسرز، پانچ سپرٹینڈنٹ اور ایک سول اسٹیٹ آفیسر سے غیر حاضری کی بناء پر وضاحت طلب کرلی وضاحت میں افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ واضح ہدایات کے باوجود ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے لہذا وہ جواب دیں کہ انکے خلاف بیڈا ایکٹ 2011کے تحت کاروائی کیوں عمل میں نہ لائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے