بلوچستان میں انسداد پولیو مہم غیر معینہ مد ت تک ملتوی

کوئٹہ : بلوچستان میں انسداد پولیو مہم غیر معینہ مد ت تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33اضلاع میں پانچ روز انسداد پولیو مہم آج بدھ سے شروع ہونی تھی جو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں جاری بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے احتجاج کے باعث غیر معینہ مد ت تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے، حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم 29مارچ کو شروع ہونی تھی جسے ملازمین کے احتجاج کے باعث 5اپریل اور پھر 7اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا جسے اب ایک بار پھر غیر معینہ مد ت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے