بلوچستان کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے میرج ہال 15روز کے لئے بند
کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے میرج ہال اور مارکیاں 15روز کے لئے بند کردی گئیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور بلوچستان ارشد مجید کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے میرج ہال، بینکویٹ ہال اور مارکیاں 15دن کے لئے 20اپریل کو دوپہر 12بجے تک بند کردی ہیں اعلامیے میں پولیس، لیویز، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو پابند ی پر عملدآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے