رمضان المبارک میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا ہے سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں، اسد عمروزیراعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں اہم وفاقی وزرا اور حکومتی و پارٹی ترجمان نے شرکت کی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور و خوص کیا گیاوزیراعظم نے واضح طورپر کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات دینے کے بجائے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے وزیراعظم نے اجلاس میں بتایا کہ شوگرمافیاکے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سٹے بازوں کےخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہےکابینہ نے بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت کی منظوری نہیں دی، فواد چودھری وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔اجلاس میں وزیراعظم نےسٹے بازوں کےخلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دیوزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے متعلق امور پر بھی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں فواد چودھری، شبلی فراز، فیصل واوڈا اور یوسف بیگ مرزا شامل ہیں اجلاس میں کہا گیا کہ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزآنہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے