سلیکٹڈ حکمران روز معاشی پالیسیوں کے نئے تجربات کررہے ہیں: مولانا عبدالواسع

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران روز معاشی پالیسیوں کے نئے تجربات کررہے ہیں جس کا سارا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے، سارا پاکستان کب سے چیخ رہا ہے کہ کپتان اور ان کی لائق ٹیم نے ملکر پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کردیا ہے اب تو وزیراعظم کے اپنے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ ملکی معیشت کی سمت کا اندازہ نہیں ہے بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی ایما پر اضافہ کیا جارہا ہے سلیکٹڈ وزیراعظم نے پارلیمان کی بے توقیری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور قوانین پارلیمان سے منظور کرنے کی بجائے چور دروازے سے آرڈنینس جاری کیے جارہے ہیں۔ اپنے بیان میں مولانا واسع نے کہا ہے پہلے حکمران صرف قرضے لیتے تھے جبکہ موجودہ حکمران نے پورا پاکستان آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے پارلیمان کی بے توقیری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے آرڈنینس کے ذریعے معاملات کو طے کررہے ہیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے پوری دنیا کو کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے معاشی بدحالی کا سامنا ہے دوسرے ممالک حالات کو ادراک کا کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے عوام کو ریلیف کی بجائے مزید بدحالی کا سامنا کرنا پڑرہاہے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور معاشی پالیسیاں اور اپنے ملک اور عوام کی فلاح کو مدنظر رکھ کر بنانی ہو گی انہوں نے کہاکہ جب سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے معیشت کے ساتھ مذاق جاری ہے اور ڈھائی سال میں تین وزرائے خزانہ کی تبدیلی واضح کرتی ہے کہ حکمران ملکی معیشت کے بارے میں کتنے سنجیدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے