کوئٹہ مشرقی بائی پاس پرآتشزدگی سے تین آئل ٹینکر جل گئے
کوئٹہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پرآتشزدگی سے تین آئل ٹینکر جل گئے ہزاروں لیٹر تیل جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائربریگیڈ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پیڑول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں اگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے دو مزید ٹینکروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاآتشزدگی سے تینوں آئل ٹینکر جل کر راکھ ہوگئے واقعہ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اوردو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔