وزیراعظم نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا کہا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو نظر انداز کرنے کا کہا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نےرمضان میں بھر پور ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائےگی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اوردیگراشیا سستی فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو نظر انداز کیا جائے، اپوزیشن حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے