پاکستان میں تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت میں ہے ، ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ

ژوب : نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ نے ژوب کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت گھمبیر مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔ مہنگائ نے عوام کا جینا حرام کیا ہے ۔ جب تک عوام کو حق حکمرانی نہیں دیا جاتا تب تک عوام اسی طرح مسائل کا شکار رہیں گے ۔ شفاف انتخابات ہوں گے پھر عوام کو ریاست کی طرف سے اپنائیت کا احساس ہوگا ۔ کوئٹہ میں ملازمین کے دھرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں حکمرانوں کو غیر ضروری اخراجات کم کرنے ہوں گے ۔ تبھی عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے بجٹ مختص ہو سکے گا اور عوام الناس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں گے ۔ بیوگا بلوچستان دھرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں ملازمین کے مطالبات ہر حال میں پورے ہونے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے