کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ملتوی کردی گئی

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر ملتوی کردی گئی،ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام 33اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع کی جانی تھی تاہم بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے احتجاجی دھرنے کے باعث مہم کو ملتوی کردیاگیا ہے اب مہم بدھ 7اپریل سے شروع کی جائیگی،حکام کے مطابق اس سے قبل بھی 29مارچ کو شروع ہونے والی مہم کو ملتوی کرکے 5اپریل کو شروع کیا جانا تھا تاہم ملازمین کے احتجاج پر ہونے کے باعث مہم تاخیر کا شکار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے