کیسکو کی ظالمانہ رویہ کی وجہ سے ہماری زمینداری مکمل تباہی کے دہانے پر پینچ چکی ہیں، زمیندار ایکشن کمیٹی

مستونگ: کیسکو کی جانب سے بجلی کے زرعی فیڈروں پر22گھنٹو کی بجلی لوڈیڈنگ کے خلاف زمیندار تنظیموں زمیندار ایکشن کمیٹی زمیندار ورکرکمیٹی زمیندار کسان اتحاد کی کال پر زمینداروں نے قومی شاہراوں پر لکپاس،کھڈکوچہ،کردگاپ،پنجپائی اور کمبیلا کراس دشت کے مقام پر شاہراون پر صبح آٹھ بجے سے رکاوٹیں کڑی کرکے شاہراوں کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا اور چھ گھنٹوں سے زیادہ مختلف مقامات پر دہرنا دیا۔جس سے شاہراوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑھا۔سڑکوں پر احتجاج و دہرنا دینے والے زمیندار رہنماوں کا کہنا تھاکہ کیسکو کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں زرعی فیڈروں کی بجلی معز اس بنا پر کاٹ دی ہے کہ صوبائی حکومت نے سب سڈی کی رقم کیسکو کو ادا نہیں کی ہے اور کیسکو کی ظالمانہ رویہ کی وجہ سے ہماری زمینداری مکمل تباہی کے دہانے پر پینچ چکی ہیں اور عین سیزن میں باغات کو پانی نہ ملنے سے کروڑوں روپے کے باغات خشک اور دیگر فصلیں تباہ ہورہی ہیں جس سے زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہورہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے 80فیصد لوگوں کا زریعہ معاش زمینداری سے ہی وابسطہ ہیں مگر صوبائی حکومت اور کیسکو کا رویہ بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ انتہائی ظالمانہ و غیر منصفانہ ہیں اور ہمیشہ عین سیزن اور فصلوں کے بوہائی کے وقت زمینداروں پر بجلی بند کرکے زمیندار دشمنی پر اترآتے ہیں۔بلوچستان میں روزگار کے دیگر زرائع نہیں ہیں صرف یہ ایک ہی زرائع ہے زمینداری اور کیسکو اور حکومت زمیندار سہولیات فراہم کرنے کے بجائے زمینداری ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔لکپاس کے مقام پر دہرنا دیئے ہوئے زمیندار تنظیموں کے رہنماوں سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئرعائشہ زہری سابق ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی نے کامیاب مزاکرات کئے اور یقین دہانی پر چھ گھنٹوں کیبعد روڈ کھول دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے