بجلی کی لوڈشیدنگ سے نہ صرف عوام متاثرہورہے ہیں بلکہ زراعت کے شعبے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کو وفاقی وزیر توانائی سے فوری طور پر ملاقات کرکے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے صوبے میں بجلی کے شارٹ فال اوربڑھتی لوڈشیڈنگ کا حل نکالا جانے کی بھی وفاقی وزیر کو ہدایت کی ہے وزیراعلی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیدنگ سے نہ صرف عوام متاثرہورہے ہیں بلکہ زراعت کے شعبے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔