انتخابی اصلاحات: پیپلز پارٹی نے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان
اسلام آباد: اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات پر حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، ہم حکومت کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات اور ایوان کی کارروائی کے لئے تعاون مانگا ہے۔ انہوں نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے، پیپلز پارٹی کو سراہتی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد ارکان کے ساتھ میرا مسلسل رابطہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کا ماحول اچھا ہونا چاہیے۔ سپیکر سے کہا ہے کہ ایسا ماحول بنائے جہاں ہر ممبر کو اظہار رائے کی آزادی ہو۔