امید ہے مریم کے پلیٹیلیٹس کم ہونے کی خبریں جھوٹی ہوں، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خاموشی کو ذومعنی قرار دے دیاشہزاد اکبر نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ مریم نواز کے پلیٹیلیٹس کم ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جھوٹی ہوں گی کہیں جانے کا ارادہ نہیں، ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھوں گی، مریم نواز ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی ناتجربہ کاری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ستیا ناس کر دیا ہے، اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی آ جائے تو ستیاناس ہی ہوتا ہے مشیر برائے احتساب نے مزید کہا کہ عمران خان کا بلاامتیاز احتسا ب کا وعدہ برقرار ہے، چاہے کوئی کتنا ہی قریب ہو، نا کوئی فیورٹ ہے اور نا ٹارگٹ، ہمارے بندے کا نام آیا پھر بھی شوگر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی گئی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پسندیدہ نہیں ہے، جہانگیر ترین کے خلاف بھی کیس قانون کے مطابق چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے