ملک و قوم کی ترقی میں صحافی برادری کا بڑا کردار ہے ،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کلب کوئٹہ کے انتخابات میں نو منتخب صدرعبدالخالق رند اور ان کی پوری کابینہ کے ممبران کو کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک تہنیتی بیان میں صوبائی وزیر نے پریس کلب کوئٹہ کے عہدہ داروں کے خوش اسلوبی کے ساتھ انتخاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ کے اراکین اپنی پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کے مسائل حل کرنے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوششیں کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور سماجی مسائل کو اجاگر اور حل کرنے میں بھی حکومت کی رہنمائی کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں صحافی برادری کا بڑا کردار ہے صوبائی حکومت صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی صحافت ریاست کا اہم ستون اور صحافتی برادری معاشرے کا اہم طبقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں زیادہ سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے