حکومت مساجد بند نہیں کر رہی، رمضان المبارک میں تراویح بھی ہو گی :علامہ طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مساجد بند نہیں کر رہی، رمضان المبارک میں تراویح بھی ہو گی۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ رمضان میں تاجر اپنا منافع کم رکھیں، مسجدیں بند نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے مخیر حضرات ضرورت مندوں کو زکواۃ کے پیسوں سے ویکسین لگوائیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانا وقت کی ضرورت ہے اس کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر ہو کر کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے، فتویٰ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے مجھے ذمہ داری دی گئی تھی اس وقت ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے