بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بشریٰ رند

کوئٹہ: کوئٹہ صوبہ سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملکی سطح کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شرکت سے صوبے میں ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا اچھا موقع ہے اور امید کی جاتی ہیکہ ہمارے صوبے کے کھلاڑی بھی اس اہم ٹورنامنٹ میں بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے کھلاڑی اور نوجوان مختلف کھیلوں کے ایونٹس میں حصہ لے کر نہ صرف مقابلوں میں شامل ہوئے ہیں بلکہ جیت کر اپنا اور صوبے کا نام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں صوبے میں ہاکی سمیت تمام کھیلوں کے فروغ،ترقی اور کھلاڑیوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کو کھیلوں سے متعلق سہولیات کی فراہمی سے ایک صحت مند اور پرامن معاشرے کی تشکیل ممکن ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے