مریم نواز کی خرابی صحت کا معاملہ، ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خرابی صحت کا معاملہ، شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے۔
ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ہیں۔
ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔ لیگی رہنما کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
مریم نواز 3 روز سے تمام سیاسی اور خاندانی سرگرمیاں ختم کر کے رائے ونڈ میں آرام کر رہیں ہیں۔ لیگی رہنما کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے