بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے صحافی بہت مشکل حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں غیرجانبدار صحافی اور سیاسی ورکر کا چولی دامن کا ساتھ ہے آئین و قانون کی بالادستی اور آزادیِ اظہارِ و صحافت کے جدوجہد میں پیپلز پارٹی اور صحافی برادری مستقل اتحادی ہیں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت میں آکر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی اور صحافت پر جاری حملوں کو سختی سے روکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے