کورونا کی تیسری لہر سے بچے بھی متاثر ہونے لگے

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر سے بڑوں کے ساتھ بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں ترجمان پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 10 سال تک کے 121 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاترجمان پمز کے مطابق پمز اسپتال میں اس وقت بھی 2 بچے آکسیجن پر ہیں جن میں سے ایک کی عمر 8 روز اور دوسرے کی 3 ماہ ہےاسلام آباد7 دن کے بچے کو ماں سے کورونا وائرس لگ گی پاکستان اب تک 10 سال تک کے 20 ہزار سے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوئےڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی تیسری لہرمیں 15بچے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں دوسری جانب وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کی 8 ہزار 420 بچیاں کورونا میں مبتلا ہوئیں جب کہ اسی عمر کے 12 ہزار 336 بچے متاثر ہوئےوزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کے 17 بچے کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں اب تک کورونا سے 20 سال تک کی 22ہزار 537 لڑکیاں اور 32 ہزار 790 لڑکے متاثرہوئے جس میں 52 لڑکے اور لڑکیاں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے