کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد23لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کوئٹہ :کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد23لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نوجوان حکمت اللہ نے گوالمنڈی تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے چچا نصیب اللہ نے گزشتہ روز مجھے ساڑھے 23لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے کیلئے دئیے تھے میں اپنے 12سالہ کزن شبیر احمدکے ہمراہ رقم لے کر موٹرسائیکل پر سرکی روڈ ٹی کراس پر واقعہ بینک پہنچا جہاں کیشر نے مجھے بتایا کہ یہ رقم منان چوک پر واقعہ بینک میں جمع ہوگی میں وہاں نکل کر موٹرسائیکل پر منان چوک جا رہا تھا جسے ہی کاسی روڈ مدنی مسجد کے قریب پہنچا تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے روک کر میرے کزن کے ہاتھ سے رقم کا شاپر لے کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی جبکہ کاسی روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔