پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے آئندہ 15 روز کے لیے کمی کا امکان ہے اس ضمن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے جس کے مطابق پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہےاس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی رو پے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہےاس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر 12 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔