وزیراعظم نے ٹیپو سلطان بننےکی کوشش کی اوربہادرشاہ ظفربن گئے، سراج الحق

لاہور:لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفوراسٹیٹ بینک کا آرڈیننس واپس لےجو غلامی کا طوق ہے، آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو ‘ گو آئی ایم ایف گو’ تحریک شروع کریں گےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کو فارغ کر کےاچھا کام کیا لیکن پورا ٹبر اورکابینہ مہنگائی میں شامل ہے، وزیراعظم نےٹیپوسلطان بننےکی کوشش کی اوربہادرشاہ ظفربن گئےسراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک کا وائسرائے بنایا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کا وائسرائے چیزوں کا تعین کرےگا اور خون نچوڑےگا،ملک کے خلاف سازش ناکام بنانے کےلیے ہر حد تک جائیں گےان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مفادات حاصل کرنے والوں کا ٹولا ہے تاہم وہ آئی ایم ایف کی سازش ناکام بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے اور مل کر ایک پلیٹ فارم سے لائحہ عمل بنائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے