وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، سینیٹر عبدالقادر

کوئٹہ؛پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان،فاٹا اور پشتونخوا کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،17سال بعد سیدو شریف سوات ائر پورٹ کو فعال کرکے پراوازں کے آغاز سے نہ صرف ملکی و غیر ملکی سیاح سوات کا رخ کرینگے بلکہ بیرون ملک مقیم پشتونخوا کے لوگوں کوبھی اپنے صوبے آنے میں آسانی ہوگی،سوات ہوائی آڈے کی فعالیت اور پروازوں کی بحالی سے تاجر برادری سمیت زندگی کے تمام طبقات کے لوگ مستفید ہونگے سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ سکردو،گلگت اور چترال کے بعد سیدو شریف سوات ائر پورٹ کی فعالیت اور پروازوں کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھے گی اور نہ صرف اندورن ملک سے بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے سوات اور شمالی علاقہ جات کی سیروتفریح کے لیے پاکستان آنے میں آسانیاں میسر آئے گی،انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمد سے نہ صرف مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص پوری دنیا میں اجاگر ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے