کوئٹہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،ملازمین دھرنا ختم کریں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کیلئے ویکسین میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ماس ویکسینیشن سینٹرز اور 199AVC بنائے ہیں تاہم ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹرز ویران ہیں دھرنے کے شرکاء شرکاء ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے، کوئٹہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،حکومت نے ملازمین کی الاونسز میں اضافہ سے انکار نہیں کیا، تو احتجاج کا کیا مقصد؟دھرنا منتظمین عوام پہ رحم کریں۔لہٰذا ہم ملازمین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دھرنا ختم کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کورونا وائرس کے ویکسین میں بلوچستان کے حصے میں اضافہ کرے،حکومت بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ماس ویکسینیشن سینٹرز اور 199AVC بنائے ہیں تاہم ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹرز ویران ہیں،بلوچستان کے وسیع وعریض علاقے پرمشتمل آبادی کو ویکسنیٹ کرنا انتہائی مشکل کام ہے جس کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی ضرورت ہے بلوچستان حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کے ویلفیئر کیلئے بے تحاشا اقدامات کیئے ہیں۔دھرنے کے شرکاء شرکاء ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہے، کوئٹہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ٹریفک خلل کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ملازمین الاونسز میں اضافہ کیلئے احتجاج کررہے ہیں،اضافہ کا مطلب ہے خزانہ سے سالانہ 15ارب اضافی حالانکہ 15 ارب میں ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک عاجزانہ سوال ہے یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے دیا جائے یا نوجوانوں کیلئے نئے آسامیاں تخلیق کیئے جائیں؟ملازمین دھرنا کی وجہ سے ٹریفک نظام میں خلل کی وجہ سے شہری پریشان ہے حکومت نے ملازمین کی الاونسز میں اضافہ سے انکار نہیں کیا، تو احتجاج کا کیا مقصد؟کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، عوام پہ رحم کریں۔لہٰذا ہم ملازمین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دھرنا ختم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے