قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہےکورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسپتال بھر رہے ہیں وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں وزیراعظم عمران خان نے دو دن قبل قوم کے نام جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک سال کسی تقریب میں شرکت نہیں کی تو کورونا سے بچا رہا لیکن سینیٹ الیکشن میں وہ احتیاط نہیں کی جوکرنا چاہیے تھی انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہرخطرناک ہے۔ انہوں نے تلقین کی تھی کہ شہری ماسک لازمی پہنیں انہوں نے قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ ماسک پہننے سے کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں ہیں کہ ملک بند کردیں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعمل کر کے کورونا سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہرکے دوران اسپتال بھررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے