حماد اظہر نے وفاقی وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد: حماد اظہر نے وفاقی وزیر خزانہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے انھیں عبدالحفیظ شیخ کی جگہ اس اہم عہدے کیلئے مقرر کیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔ شبلی فراز پٹرولیم، فواد چودھری کو اطلاعات کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا گیا جبکہ قلمدان حماد اظہر کو تفویض کیا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2020ء کو وزیراعظم نے بھی وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کیا تھا۔