حفیظ شیخ اور ندیم بابر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ میں شامل کیا جائےایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی خودمختاری عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے حوالے کرنے والوں کو جیل بھیجا جائےانہوں نے مزید کہا کہ چہرے بدلنے سے ڈاکا نہیں چھپے گا، ان کو جیلوں میں جانا پڑے گا کرپٹ ٹولے کو برطرف نہیں بلکہ جیلوں میں ہونا چاہئےخیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کےعہدے سے ہٹایا تھاوزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جگہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایااس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔وزیراعظم نے ندیم بابر سے گزشتہ سال پیش آنے والے پیٹرولیم بحران پر استعفیٰ مانگا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے